تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:30

آئبا ورلڈ جونئیرباکسنگ: حسن محمود آج ازبک باکسر کے مدمقابل

آج نیوز - آئبا ورلڈ جونئیرباکسنگ چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حسن محمود آج ازبکستان کے باکسرکے مدمقابل آئیں گے۔ قازقستان کے دارلحکومت استانہ میں جاری ایونٹ کی ستاون کلوگرام ویٹ کٹیگری کے کوارٹرفائنل میں حسن محمود آج ازبکستان کے باکسر نور الیوو علی یورکے مدمقابل آئیں گے۔ حسن محمود ورلڈ جونئیرچیمپئین شپ میں دوباوٴٹس جیت چکے ہیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں منگولیا کے باکسر بات منکھ نیام کو زیرکیا تھا۔ ورلڈ جونئیرباکسنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کا صرف ایک ہی باکسرحصہ لے رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.