تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:34

ایف بی آر کا انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم پر غور

آج نیوز - ایف بی آر بینکوں سے کھاتے داروں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینک حکام کی مداخلت کے بغیر اکاونٹ ہولڈرز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف بی آرکی جانب سے انکم ٹیکس قانون میں عائد پابندیاں ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ تیس جون انیس سو اکانوے کو ایف بی آر نے خود انکم ٹیکس سرکیولر نمبر تیرہ کے تحت بینک حکام کو کھاتے داروں کی معلومات ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا اختیار دیا تھا۔ تاہم ٹیکس نا دہندہ اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے لئے ایف بی آر اس قانون میں ترمیم پر غور کر رہا ہے۔ اس ترمیم کے بعد ایف بی آر کو بینکوں سے کھاتیداروں کی معلومات کے حصول کے لیے صرف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.