تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:31

ایچ ای سی بجٹ میں 40 فیصد کمی کی گئی، ڈاکٹرجاوید

اے آر وائی - اسلام آباد: چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا ہے کہ ادارے کے بجٹ میں گزشتہ برس چالیس فیصد اور رواں برس مزید دس فیصد کمی کردی گئی جبکہ بھارت میں اعلی تعلیم پر خرچ کیے جانے والے بجٹ میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔



اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ سات فیصد تعلیم پر خرچ کررہا ہے جو ناکافی ہے۔



انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں ایچ ای سی کیلئے سولہ ارب روپے رکھے جاتے رہے تاہم اب جمہوری دور میں چودہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کرنے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.