تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:50

زرعی قرضوں کے اجراء کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا

آج نیوز - مالی سال دو ہزار گیارہ میں مسلسل تیسرے سال زرعی قرضوں کے اجراء کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے زرعی شعبے کو قرضوں کے اجرا کا ہدف دو ستر ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم ملک میں حالیہ سیلاب اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے بینکوں کی جانب سے زرعی قرضوں کا اجرا ہدف سے سات ارب روپے کم رہا۔ گزشتہ مالی سال کمرشل اور اسپیشلائیزڈ بینکوں نے زرعی شعبے کو دو سو تریسٹھ ارب دو کروڑ روپے کے قرضے جاری کئیے۔ جو کہ گزشتہ سال جاری کئیے گئیے قرضوں کے مقابلے میں پندرہ ارب روپے ذائد ہے۔ اس دوران پانچ بڑے بینکوں کی جانب سے ذرعی قرضوں کا اجرا سترہ فیصد اضافے سے ایک سو چالیس ارب اکتیس کروڑ روپے رہا۔ تاہم ذرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اور یہ صرف پینسٹھ ارب چھتیس کروڑ روپے تک محدود رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.