تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:2

جون میں ڈی اے پی کی فروخت میں 127 فیصد اضافہ

آج نیوز - جون کے مہینے میں ڈی اے پی کی فروخت میں ایک سو ستائیس فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے مطابق جون کے مہینے میں فرٹیلائیزر کی مجموعی پیداوار تین فیصد کمی سے چھ لاکھ ستائیس ہزار ٹن رہی۔ جبکہ اس کی فروخت دو فیصد کے معمولی اضافے سے چھ لاکھ اٹھاون ہزار ٹن ہوگئی۔ اس دوران یوریا کی فروخت میں چار فیصد اضافہ ہوا۔ اور یہ چار لاکھ بانوے ہزار ٹن رہی۔ جبکہ ڈی اے پی کی سیلز ایک سو ستائیس فیصد اضافے سے اڑسٹھ ہزار ٹن پر پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.