27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:6
رواں مالی سال افراط زر کی شرح بارہ فیصد رہے گی
آج نیوز - رواں مالی سال افراط زر کی شرح بارہ فیصد رہے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجناس اور خام تیل کی بلند قیمتوں کے باعث مسلسل پانچویں سال بھی افراط زر کی شرح دہرے ہندسے میں رہے گی۔ گذشتہ مالی سال اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں چودہ اعشاریہ چھ فیصد اور تیل کی قیمتوں میں تیرہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا، چار سال کے دوران افراط زر کی اوسط شرح چودہ اعشاریہ چھ فیصد اور مجموعی قومی پیداوار کی افزائش دو اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔