27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:22
رواں مالی سال بجلی بارہ فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ
آج نیوز - ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کیلئے وزارت پانی وبجلی نے رواں مالی سال کے دوران بجلی بارہ فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بتایا گیا کہ رواں سال بارہ فیصد بجلی مہنگی کرنا پڑے گی جبکہ پچاس ارب روپے کی سبسڈی اس کے علاوہ دینا ہوگی۔ سید نوید قمر نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال لائن لاسز میں دو فیصد کمی کی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے بجلی کے بقایاجات کی وصولی تیز کرنے کی ہدایات کی جو کہ سو ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔