تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:33

لاہور: ایک ہزار کلوگرام آموں کی پہلی کھیپ امریکا روانہ

آج نیوز - لاہور سے ایک ہزار کلوگرام آموں کی پہلی کھیپ امریکا روانہ کر دی گئی۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ سے آموں کی یہ کھیپ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور امریکی سفارتخانے کے نمائندوں نے اپنی نگرانی میں شکاگو بھیجی، جہاں پاکستان کے کمرشل قونصلیٹ جنرل اسے وصول کریں گے۔ آم خصوصی کنٹینروں میں بھیجے گئے، جن میں آموں کے لئے مناسب ٹمپریچر کا انتظام کیا گیا تھا۔ پی ایچ ڈی ای سی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس کھیپ کی روانگی نے پاکستانی برآمدکنندگان کے لئے نئی منڈی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.