تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:38

پاکستان بھارت سے تعاون جاری رکھے گا، سلمان بشیر

آج نیوز - سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا ہے کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان بھارت سے تعاون جاری رکھے گا۔ پاک، بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپماراؤ کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے سلمان بشیر نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی ملاقات مثبت رہی ہے، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ کے درمیان بامقصد مذاکرات جاری رکھنے اور پانی کے مسئلے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپماراؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ تعلقات ہیں جس سے ہم باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں لے رہا۔ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں، سندھ طاس معاہدے پر قائم ہیں۔ نروپماراؤ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ مذاکرات میں ممبئی حملوں کے ملزمان کے ٹرائل کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات مکمل ہونے پر پاکستان سے شیئر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.