تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:54

نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

آج نیوز - نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، مخدوم جاوید ہاشمی سینئر نائب صدر ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے پارٹی صدارت کے لئے کاغذات جمع نہیں کرائے، جس کے باعث نواز شریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ مخدوم جاوہد ہاشمی کو سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں راجا ظفرالحق ن لیگ کے بلامقابلہ چیئرمین اور چار سینئر نائب صدور بھی منتخب کئے گئے۔ نائب صدور میں غوث علی شاہ، یعقوب ناصر، سردر عزیز اور سردار سکندر حیات شامل ہیں۔ احسن اقبال ڈپٹی سیکریٹری جنرل، ایاز صادق سیکریٹری خزانہ منتخب ہو گئے۔ سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان اور خرم دستگیر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ نواز شریف نے ن لیگ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ن لیگ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نواز شریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر کارکنوں نے جشن منایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.