27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:38
کراچی:پیپلز پارٹی کا امن مہم کا آغاز
آج نیوز - پیپلز پارٹی نے کراچی میں امن مہم کا آغاز کر دیا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ امن کیلئے سب سے رابطہ اور ملاقاتیں کی جائینگی۔ امن کمیٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے۔کراچی پریس کلب میں امن کے سفر کے بارے میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ تمام جماعتوں سے امن کی اپیل کرتا ہوں۔ پیپلزپارٹی کے وزراء پر امن خراب کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ کراچی کے امن کیلئے تمام جماعتیں امن کے سفر کی ریلی میں شرکت کریں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کا کوئی وجود نہیں۔ ان کے حوالے سے دی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ شریف برادران کو بھی قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔