27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:32
بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ۔
حنا ربانی کھر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں بھارتی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی جو انہون نے قبول کر لی ۔ اس موقع پر پاک بھارت وزراءخارجہ ملاقات اور دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔