تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:23

فوج کے معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،شجاعت

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کے معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔



اپنے بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ دباؤ کے تحت بنائے گئے ایبٹ آباد کمیشن سے فائدہ کی بجائے نقصان سامنے آرہا ہے۔ کمیشن بننے کے ایسا ماحول بنا دیا گیا کہ ایک پارٹی کے یونین کونسل ممبر بھی فوج کے خلاف بیانات دینا شروع ہو گئے ہیں، کمیشن کے اجلاس کی کارروائی ابھی کمیشن کے اندر ختم بھی نہیں ہوتی کہ میڈیا میں سنا دی جاتی ہے، جس سے میڈیا اور فوج دونوں کا وقار مجروح ہوتا ہے۔



چودھری شجاعت نے کہا کہ کمیشن کی سربراہی اعلٰی عدلیہ کے فاضل جج کے پاس ہونے کے باعث عدلیہ کے وقار کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصولاً یہ ذمہ داری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو دی جانی چاہیے تھی کہ وہ اس کی تحقیقات اپنی سربراہی میں کراتے اور اپنی رپورٹ پارلیمنٹ اور کابینہ کو پیش کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.