تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:9

کراچی:مختلف علاقوں میں مزید سات افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار

آج نیوز - حکومتی دعوؤں اور امن ریلیاں نکالنے کے اعلانات کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید سات افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے۔ رضویہ تھانے کی حدود میں مدینہ مسجد کے نزدیک دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طارق اور محمد علی کو ہلاک کردیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے۔ مقتولین کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔ گارڈن میں باغ ہلیار کے قریب سے بلتی سنگھ نامی ہندو نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ مقتول کو دو گولیاں ماری گئی تھیں۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے جسقم کا کارکن ہلاک ہوگیا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نوجوان کی دو روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ پی آئی بی میں ہلاک ہونے والے پیپلزپارٹی کے دو کارکنان کی نماز جنازہ مکرانی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.