27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:16
قومی دولت لوٹنے والوں کو تباہ کردینگے،نواز
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو تباہ کردیں گے۔ حکمرانوں نے حساب کتاب مانگنے پر عدالت عظمیٰ کو مذاق بنادیا۔ شہباز شریف نے مستعفی ہو کر زرداری کے خلاف تحریک چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا ہے کہ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لئے بل پیش کیا مگر حکومت تیار نہ ہوئی، پاکستان معیشت کے بحران میں گھرچکا ہے، میثاق جمہوریت بے نظیر کی وصیت تھی جسے پربے نظیر کے مزارپرکھڑے ہوکرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عدلیہ کے فیصلوں کا تماشا بنادیا گیا ہے،عدلیہ اس لیے بحال کرائی تھی کہ وہ آزاد عدلیہ میں ڈھل سکے۔نواز شریف نے کہا کہ وقت آگیا کہ ملک کوتباہی سے بچایا جائے۔اس موقعے پرخطاب میں سینئرنائب صدرجاوید ہاشمی نے کہا کہ پہلے کہہ چکا تھا کہ اگرزرداری صدربن گیا توتاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،پارٹی کی اصلاح کیلئے پہلے بھی گستاخیاں کیں آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔شہباز شریف نے اس موقعے پرکہاکہ زرداری کی دولت ملک کے مجبور عوام کی ہے،جسے ملک واپس لانا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ قومی دولت پر کھربوں روپے کے ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں،ملک پر علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ راج کر رہا ہے،خدارا عوام آج فیصلہ کرکے ان بتوں کو پاش پاش کر دیں اورڈاکوؤں کے گھیراؤکیلے لشکرتیارکریں۔