27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:48
فوج کے معاملے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،چوہدری شجاعت
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں،پاک فوج کے معاملات میں سیاسی مداخلت بالکل نہیں ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے ایبٹ آباد کمیشن میں پاکستانی فوج کوتنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیشن اس وقت بھی انڈرپریشرمیں بنایا گیا،جوکہ اصولاًیہ ذمہ داری چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کودی جانی چاہئے تھی کہ وہ اس کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ اورکابینہ کوپیش کرتے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج کے معاملات میں سیاسی مداخلت بالکل نہیں ہونی چاہئے، کمیشن سے پاک فوج ،میڈیا اورعدلیہ کا وقارمجروح ہوا ہے،کمیشن کی سربراہی اعلیٰ عدلیہ کے فاضل جج کررہے ہیں تواسطرح عدلیہ کے وقارکوبھی ٹھیس پہنچی ہے،کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت بڑے چیلنجزکا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کاہے۔