تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:7

آئین کا مکمل دفاع کیا جائے گا، چیف جسٹس

آج نیوز - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں جسٹس جاوید اقبال کی خدمات کو سراہاگیا، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئین کا مکمل دفاع کیا جائے گا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی، اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ زیر التواء مقدمات نمٹانے کے نتیجے میں دو ہزار مقدمات کی کمی آئی ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جوڈیشل کلرک کی اسامی تخلیق کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اس کے ورکنگ پیپر تیار کریں گے، جوڈیشل کلرک کے عہدے سے فریش لاء گریجویٹس کو ملازمتیں مل سکیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.