تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:13

کراچی :ٹارگٹ کلنگ ،گیارہ جاں بحق

آج نیوز - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔فائرنگ کے مختلف واقعات میں گیارہ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئے گئے۔ گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں کار سوار دو بوریاں پھنک کر چلے گئے جن سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ گلبرگ بلاک سترہ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے رکن جنید ایڈووکیٹ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔مقتول اہلسنت و الجماعت کے قانونی مشیر تھے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرڈالا۔ حبیب بینک چورنگی سائٹ کے قریب نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مبینہ ٹاوٴن میں سپارکو روڈ پرایک شخص خمیسو کو قتل کردیا گیا۔مقتول سیاسی کارکن تھا۔ ناظم آباد نمبر ایک میں مدینہ مسجد کے قریب سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔گارڈن کے علاقے باغ حلال میں ایک نوجوان کی لاش ملی جسے پردیپ سنگھ کے نام سے شناخت کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طارق بلوچ اور محمد علی کو قتل کردیا۔مقتولین کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.