تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:25

سپریم کورٹ :سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی بحالی کیلئے مہلت آج ختم ہورہی ہے

آج نیوز - سپریم کورٹ نے او ایس ڈی بنائے گئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو بحال کرنے کیلئے حکومت کو آج تک کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتی فیصلوں سے انحراف ملک میں افراتفری کا باعث بنے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ حسین اصغر نے ابھی تک ایف آئی اے میں رپورٹ نہیں کیا۔ عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کے تحریری ردعمل سے آگاہ کریں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ تبادلے و تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے،،لیکن اس طرح سے کام نہیں چلانا چاہییے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.