تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:31

جمہوریت کیخلاف جنگ ،مقاصد کامیاب نہیں ہونگے ،صفدر وڑائچ

آج نیوز - پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں ایسا ہی الیکشن چاہتے تھے جس طرح وہ خود پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا قیام سیاسی مخالفین کے لئے ایک واضع پیغام ہے کہ آئیندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کس کے حق میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے کاش اس وقت یہ بات کرتے جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے۔ مشکل وقت میں معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہونے والے ایک بار پھر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں لیکن ان کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ سے کوئی ٹکراوٴ نہیں ی چاہتی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.