28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:56
من موہن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
آج نیوز - وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کودورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام پہنچادیا،دعوت قبول کرلی گئی۔ وزیرخارجہ حنا ربانی نے بدھ کو نئی دلی میں وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ حنا ربانی کھر نے من موہن سنگھ کووزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام پہنچایا،بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ حنا ربانی کھر نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اورحزب اختلاف کی رہنما سشما سوراج سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس سے قبل وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے انتہا پسند ہندو رہنما ایل کے ایڈوانی سے ملاقات کی،جس پربھارتی میڈیا حیران رہ گیا،زی نیوز کے مطابق ملاقات طے شدہ نہیں تھی۔ میڈیا نے اسے خیر سگالی کی ملاقات قراردیا۔