28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:4
پاکستانی کا بھارتی قیدی رہا کرنے کا اعلان
آج نیوز - پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے چوبیس قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے رہا کئے جانے والے ان بھارتی قیدیوں کو انتیس جولائی کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کیا جائے گا۔ رہا ہونے والوں میں چودہ ماہی گیر اور دس سول قیدی ہیں جن میں دو خواتین گل فروز اور پروین بھی شامل ہیں۔ دونوں خواتین کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہیں۔ رہا ہونے والے تمام بھارتی قیدی پاکستان میں اپنی سزائیں مکمل کرچکے ہیں۔