تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:36

لندن اولمپکس کی کاؤنٹ ڈاؤن کی شاندار تقریب

آج نیوز - لندن اولمپکس کے کاونٹ ڈاون کی شاندارتقریب شہرقائد میں بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نامورشخصیات نے شرکت کی۔ برٹش کونسل کے تحت برطانوی سفارتخانے کراچی میں دوہزار بارہ لندن اولمپک کی رنگا رنگ کاونٹ ڈاون تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپورٹس فیسٹول کے دوران نمائشی ہاکی میچ اولمپیئن اور اسٹوڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا فلائنگ ہارس سمیع اللہ ، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس وسیم فیروز قمرابراہیم نے مقابلے میں حصہ لیا۔ جبکہ لٹل ماسٹر حنیف محمد ، اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان اورسابق کپتان معین خان سمیت متعدد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق اور ڈپٹی ہاکئی کمیشن نے فزیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیے۔ پروگرام میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال، صوبائی وزراء رضا ہارون اور فیصل سبزواری نے بھی شرکت کی۔اور برٹش کونسل کے اقدام کو سراہا۔ تقریب کے آخرمیں شاندارانداز میں لندن اولمپک کے کاونٹ ڈاون کا ڈسپلے ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.