تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48

واشنگٹن:ایمن الظواہری کی شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج کی حمایت

آج نیوز - القاعدہ کے نئے قائد ایمن الظواہری نے شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج کی حمایت کردی۔القاعدہ کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے براہ راست شام کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عوام کی قربانیاں عرب اور اسلامی دنیا کے لئے سبق ہیں۔ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کے سربراہ کی حیثیت سے ایمن الظواہری کا یہ پہلا ویڈیو پیغام ہے۔ ایمن الظواہری نے شام کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا بشار الاسد کے خلاف جدوجہد میں لوگ سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور آرٹیلری شیلس کا سامنا کررہے ہیں۔ ایمن الظواہری نے اس پیغام میں امریکا اور صدر اوباما پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے شام کے عوام کو مشورہ دیا ہے امریکا اور اوباما کو بتادیں کہ شام کے عوام بدعنوان حکمراں سے نجات کی جدو جہد کررہے ہیں اور یہ جدو جہد مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہے گی۔ الظواہری نے بتایا کہ امریکا شام میں بشار الاسد کی جگہ اپنا نیا تابعدار حکمراں مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ایمن الظواہری نے صدر بشارالاسد کو مجرموں کا قائد قرار دیا۔ امریکا نے ایمن الظواہری کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کررکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.