تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:40

رواں برس مون سون بارش سے پھر تباہی کاخدشہ

آج نیوز - اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں سال مون سون بارشوں سے پھر تباہی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیلاب کے بعد تیس فیصد غیر ملکی امداد نہ ملنے سے بحالی کے منصوبے التواء کا شکار ہوئے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رؤف انجن سوئیسال نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا لیکن پاکستانی حکام اور عالمی اداروں کو ممکنہ سیلاب کیلئے تیار رہنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس سیلاب کی تباہی کے بعد بحالی کے منصوبے عدم توجہ کے باعث التواء کا شکار ہیں جو تشویش کا باعث ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے ظفر اقبال نے بتایاکہ پاکستان کو تیس فیصد غیر ملکی امداد کا اب بھی انتظار ہے اور امداد میں تاخیر سے منصوبے التوا کا شکار ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ بحالی کے عمل کیلئے ایک سال ناکافی تھا تاہم حکومت کسی بھی آفت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ظفراقبال نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ننانوے فیصد لوگ اپنے علاقوں میں واپس جا چکے ہیں اور ضلعی سطح پر امدادی اشیا کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.