تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:56

مخالفین سازشیں چھوڑ دیں،گیلانی

آج نیوز - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف قوتیں سینٹ کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔ مخالفین سینیٹ کے انتخابات سے پہلے حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔کوہاٹ میں دریائے سندھ پر خوشحال گڑھ پل کے افتتاح کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چور دروزاے سے نہیں آئی۔انہیں اتفاق رائے سے وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ مخالفین سازشیں چھوڑ دیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مخالفین مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہی برسر اقتدار آنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پہلے بھی حکومت میں رہے ہیں لیکن انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔وزیراعظم گیلانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے ڈلیور کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس سے مخالفین پریشان ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.