28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:12
زندہ جانوروں اور گوشت کی برآمد پر پابندی
آج نیوز - وزارت تجارت نے زندہ جانوروں اورگوشت کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزرات تجارت کے حکام کے مطابق زندہ جانور اور گوشت کی برآمد پر پابندی کا اطلاق فوری طور پرہو گا۔ حکام کے مطابق پابندی مقامی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث لگائی گئی ہے تاکہ مقامی سطح پرعوام کو کم قیمت میں گوشت مل سکے۔ دوسری جانب زندہ جانور کی برآمد پر پابندی سے بکرا عید کے موقع پر کم قیمت جانور بھی مل سکے گا۔ زندہ جانور اور گوشت کی برآمد پر پابندی بکرا عید تک برقرار رہے گی۔