تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:31

کمپیوٹرکازیادہ استعمال، بچوں کی جسمانی سرگرمیاں متاثر

آج نیوز - کمپیوٹر کے فوائد اپنی جگہ مگر اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال نے بچوں کی جسمانی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔دور حاضر میں اسکول اور لائبریری کے ساتھ ہر گھر میں کمپیوٹر کی موجودگی عام سی بات ہے۔ ہر عمر کے بچے اس کے استعمال سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور وہ پلے گراؤنڈ کے بجائے انٹر نیٹ گیمز میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کمپیوٹر پر کھیلی جانے والی گیمز بلاشبہ ذہنی نشونما میں تو اہم کردار ادا کر سکتی ہیں مگر اس کی وجہ سے بچوں کی گراؤنڈ ایکٹیویٹیز ختم ہوکر رہ گئی ہیں جوانکی جسمانی نشونما کیلئے ضروری ہیں۔ فزیکل ایکٹیویٹیز میں کمی کے باعث بچوں میں ہائپوٹینشن ،پری میچور ہارٹ ڈیزیزاور زیابیطس کے امراض بڑھ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.