تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:44

حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،نوازشریف

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کو بھی آنکھیں دکھائی جارہی ہیں۔ حکومت نے عوام کے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹو نائٹ میں بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کرپشن میں بڑے بڑے وزراء اور اوپر کے لوگ ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق نہیں لیا۔ ہم نے خلوص کے ساتھ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، پیپلز پارٹی نے ہمیں دھچکے پر دھچکے دیئے۔ مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ حکومت کے اخراجات ہی قابومیں نہیں آتے مہنگائی قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ نواز شریف نے کہا جن لوگوں نے پارٹی کو توڑا ان کیلئے دروازے بند ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ن لیگ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی درخواست دے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.