تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:42

آئین سے انحراف روکنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اے آر وائی - اسلام آباد : چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری کے لئے بنیاد آئین فراہم کرتا ہے ،اور اس سے انحراف کو روکنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔



سپریم کورٹ کے سینئیرجج جسٹس جاوید اقبال کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین شخصی اظہار کی آزادی اور زندگی کے تحفظ کی ضمانت دینے کےساتھ اداروں کے اختیارات میں تفریق بھی واضح کرتا ہے۔



جسٹس جاوید اقبال نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عدلیہ اور حکومت میں ٹکراو نہ ہو اور جمہوری نظام آئین کے تحین ہم آہنگی سے چلے ،سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے بھی اپنے خطاب میں جسٹس جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.