تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:0

بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر رکھنا مفاد میں ہے،وزیرخارجہ

آج نیوز - وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر رکھنا پاکستان کے مفاد میں ہے،کشمیری پاک بھارت مذاکرات میں اہم اسٹیک ہولڈرزہیں۔وزیرخارجہ حناربانی کھرپاک بھارت مذاکرات میں شرکت کے بعد آج وطن پہنچیں۔ لاہورمیں نیوزبریفنگ سے خطاب میں حناربانی کھر نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے مذاکرات تعلقات معمول پرلانے کیلئے مفید ثابت ہوئے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیرسمیت تنازع کے حل کیلئے مخلصانہ کوششوں کا یقین دلایا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ایل او سی کے آرپارسفر، سی بی ایم اور دوطرفہ تجارت پرخاطرخواہ کام ہوا۔ پاکستان اور بھارت مشترکہ کمیشن کوری کنوین کرنے کیلئے کوششیں بہت اہم ہیں۔ حنا ربانی کھرنے بتایا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک میں سے کوئی بھی لیگل پولیٹیکل پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹا،بھارت پرواضح کردیا ہے کہ کشمیری اہم اسٹیک ہولدڑز ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بلا تعطل مذاکرات چاہتے ہیں،میڈیا کوریج کے حوالے سے حنا ربانی کھر نے شکوہ کیا کہ کم از کم پاکستانی میڈیا کوایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔حنا کھر نے کہا کہ مذاکرات میں اس بات کو ترجیح دی گئی کہ پاک بھارت تعلقات معمول پرلائے جائیں تاکہ درپیش مسائل کے حل کیلئے کامیاب پیشرفت ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.