28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:51
لندن : رحمان ملک سے برطانوی وزیر امیگریشن کی ملاقات
اے آر وائی - لندن : وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک سے برطانیہ کے امیگریشن کے وزیر ڈیمین گرین نے ہوم آفس لندن میں ملاقات کی۔
ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی،اس موقع پردوطرفہ تعلقات،امیگریشن معاملات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانیہ امیگریشن سے متعلق مسائل،پاکستانی طلباء کے داخلوں اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کومضبوط بنایا جائےگا۔ طلباء قانونی طریقہ سے برطانیہ پہنچتے ہیں ان کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ جبکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں کسی بھی پاکستانی شہری کو پاسپورٹ واپس دینے کیلئے اعانت فراہم کی جائے۔
رحمان ملک نے کہا کہ برطانیہ کے ویزہ کیلئے ایک ہی کمپنی کے زریعے پاسپورٹ جمع کئے جاتے ہیں۔ اس سے متعلق آڈٹ لسٹ میں اضافہ کیا جائے۔ وزیرداخلہ نے پاکستانی طلباء سے کہا کہ وہ اپنی پوری توجہ حصول علم پرصرف کریں اورملک کانام روشن کریں۔