تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 0:27

پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے ،امریکا

آج نیوز - امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا سے برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ امریکا کے ساتھ برابری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا عسکریت پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔امریکا پاکستان سے پاٹنر شپ کو اہمیت دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.