28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:5
اتحادی جماعتوں کااجلاس ،اتھارٹی یقینی بنانےکافیصلہ
اے آر وائی - اسلام آباد : ایوان صدرمیں ہونےوالے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالادستی اورایگزیکٹو اتھارٹی کویقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم محض مفروضے ہیں۔ موجودہ حکومت اوراس کے اتحادی آئین کے اداروں کے لئے متعین کئے گئے دائرہ کارکا مکمل احترام کرتی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم گیلانی چوہدری شجاعت حسین،میاں ریاض حسین پیرزادہ،ڈاکٹرباابراعوان، سنیٹر افراسیاب خٹک، محمد زاہد خان ، کلثوم پروین،منیرخان اورکزئی ،اورنورالحق قادری نے شرکت کی۔
ایوان صدرسے جاری ہونےوالے بیان کےمطابق اجلاس میں صدرمملکت نے اپنے اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو اپنے حالیہ دورہ ایران، افغانستان اورسعودی عرب کےدورےسے متعلق اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں ملک میں جاری بجلی اورگیس کی قلت اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پرغورکیاگیا۔ اجلاس نے ملک کی اقتصادی اورسیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔