تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 0:56

سپریم کورٹ :سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی تنزلی ،سماعت آج ہوگی

آج نیوز - سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کیلئے حکومت کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ کیا گیا توعدالت حکم جاری کرے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ کے روبرو سماعت کے دوران اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی بحالی پر وزیراعظم کا موٴقف پیش نہ کر سکے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ حسین اصغر لاپتہ ہیں ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ حسین اصغر کو چارج دینے میں کوئی دباوٴ نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے چھپن چھپائی کا کھیل درست نہیں۔ اٹارنی جنرل نے معاملات کے حل کے لئے پیر تک کی مہلت مانگی تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے ہفتے یہ بنچ نہیں ہو گا،آپ جمعہ تک ہی جواب دیں۔ بعد میں سماعت آج صبح تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.