تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:1

عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کیا جائیگا ،منظور وٹو

آج نیوز - وفاقی وزیر برائے امور کشمیر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج مداخلت نہیں کرے گی، حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور اس کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں کہ فوج کو مداخلت کی ضرورت پیش آئے، حکومت تمام عدالتی فیصلے تسلیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پیپلز پارٹی کی پالیسیوں ی سے محبت کرتے ہیں، جس کا اظہار انہوں نے انتخابات میں کیا ہے، مسلم لیگ نون کو جو کچھ ملا، اسے خوش ہونا چاہیئے، اس کی کشمیری عوام کے لئے کوئی خدمات نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تیسری قوت کو آواز دینے والی سیاسی جماعتوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ موجودہ دور میں اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، اگر ملک میں کوئی کرپشن ہے تو بااختیار کمیٹی کارروائی کیوں نہیں کرتی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آمریت میں کرپشن کی کوئی بات نہیں کرتا لیکن جمہوریت میں الزامات لگائے جاتے ہیں۔ میڈیا، عدلیہ، فوج اور انتظامیہ کو مل کر جمہوری نظام مستحکم کرنا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.