تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:27

وزیر خارجہ حنا ربانی کی نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری

آج نیوز - وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے وطن واپسی سے پہلے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کی دعا کرنے نظام الدین اولیاء کی درگاہ پہنچ گئیں،انہوں نے مزارپرچادربھی چڑھائی۔حنا ربانی کھرچودہ رکنی گروپ کے ہمراہ نظام الدین اولیاء کی درگاہ پہنچیں،مزارکے خادم کے مطابق حنا ربانی کھر نے خطے کی سلامتی اورپاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے دعا کی،،مزار پر چادراورپھول چڑھائے۔ حنا کھرنے مزار کے احاطے میں تقریبا آدھا گھنٹا قیام کیا،جب وہ مزار سے روانہ ہوئیں تو میڈیا نے گفتگو کی کوشش کی جسے سیکیورٹی نے ناکام بنادیا،اس کے بعد وزیرخارجہ حنا ربانی کھرپاکستان روانگی کیلئے جے پور روانہ ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.