29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:33
واجبات کی وجہ سے کے ای ایس سی گیس میں کمی کی ،سوئی سدرن
آج نیوز - سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی پر اٹھائیس ارب روپے کے واجبات ہیں عدام ادائیگی پر گیس کی فراہمی میں کمی کی گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کے مرکزی دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی نے کہا کہ کے ای ایس سی کو ایک سو بیس ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ کے ای ایس سی پر اٹھائیس ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو ادارہ ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اداروں کو واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کرسکے گا۔ زہیر صدیقی نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رابطہ کرینگے۔