29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:48
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ , مزید پانچ افراد ہلاک
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردی کی نئی لہر نے شہریوں کے سفر کو بھی غیر محفوظ بنادیا۔ ناگن چورنگی میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص الحاج انور ہلاک اور تیرہ سالہ لڑکی فاطمہ زخمی ہوگئی۔اورنگی ٹاوٴن سیکٹر بارہ ایل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔اس سے قبل نیوکراچی شفیق موڑ کے قریب دہشت گردوں نے بس ڈبلیو گیارہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چار افرد کو زخمی کردیا جن میں سے ایک شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مسافر بس پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاوٴن بنارس پل کے قریب پیش آیا۔ جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے مسافر بس ڈبلیو پچپن میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔کراچی میں گذشتہ رات مزید پانچ افراد قتل کردئے گئے۔ بسوں پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو درجن سے زائد افراد حراست میں لے لئے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دعووں اور اجلاسوں کے باوجود کراچی میں امن ابھی تک خواب ہے۔ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی بھی محفوظ نہیں ہیں۔ گذشتہ رات بھی اس طرح کے دو واقعات پیش آئے۔ شفیق موڑ کے قریب منی بس ڈبلیو گیارہ پر اندھا دھند فائرنگ سے چار اور بنارس پل کے قریب منی بس ڈبلیو پچپن پر فائرنگ سے پانچ مسافر زخمی ہوئے۔ ایک زخمی طبی امداد کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ناگن چورنگی پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص الحاج انور ہلاک اور تیرہ سالہ لڑکی فاطمہ زخمی ہوگئی۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر بارہ ایل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔