29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:2
صدر زرداری کو امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا فون
اے آر وائی - اسلام آباد: امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور امداد کے بل پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔
صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری ہونےو الے بیان کے مطابق ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتا ہے۔ اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ایسی پارٹنرشپ قائم رکھنے کاخواہاں ہے جوبرابری اورباہمی احترام پرمبنی ہو۔ صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مساوی خودمختاری کی بنیاد پرتعلقات استواررکھنا چاہتا ہے۔