29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:21
لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری
آج نیوز - لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین بچے جان بحق ہوگئے۔لاہور میں محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ نظام اگلے اڑتالیس گھنٹوں تک کشمیر، اسلام ایباد، پشاور، مالا کنڈ، گلگت بلتستان، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، ساییوال اور بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑنز میں بارشوں کا باعث سکتا ہے۔ لاہور،گوجرانولہ،وزیرآباد، راجن پور، ملکوال، شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں تیز بارش ہوئی۔ مختلف شہروں میں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ سرگودھا میں باش کے دوران شٹر میں کرنٹ آنے سے تین بچے جان بحق ہوگئے۔۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور میں اٹھانوے ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور انتالیس، پارا چنار اڑتیس، راولپنڈی اور اور فیصل ایباد تیتیس، میانوالی تیس، بالا کوٹ اٹھارہ اور گڑھی دوپٹہ میں سولہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ وارننگ سنٹر لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ، دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔