29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:50
سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت جاری
اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت جاری ہے۔ اٹارنی جنرل نے حسین اصغر کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرادیا ہے ۔ اٹارنی جنرل نےوزیراعظم کے ردعمل کے حوالے سے مہلت مانگی ہے جواب میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے حسین اصغر کو چارچ چھوڑنے سے روک دیاہے ۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہےکہ جب وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ حکم دے رہی ہے تو وزیراعلی کیسے انہیں روک سکتے ہیں۔ آئین اس حوالے سے کیا کہتا ہے ۔ حسین اصغروفاق کے ملازم ہیں ڈیبوٹیشن پرگئے ہیں ۔ جسٹس طارق پرویز نے کہاکہ حسین اصغر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پینالیس منٹ میں لایاجاسکتا ہے ۔ یہ ساری باتیں سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہ کرنے کے لئے ہیں۔