29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:5
کراچی : امریکی سفیر کیمرون مینٹر کا جناح اسپتال اور سی آئی ڈی کی تباہ شدہ عمارت کا دورہ
آج نیوز - کراچی میں امریکی سفیر کیمرون مینٹر نے جناح اسپتال میں زیر تعمیر میڈیکل سینٹر اور سی آئی ڈی کی تباہ شدہ عمارت کا دورہ کیا۔ کیمرون منٹرنے جناح اسپتال میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے میڈیکل سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کیمرون نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے اس موقع کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اہلکار بھی موجود تھے۔ کیمرون منٹر نے سول لائن میں واقع سی آئی ڈی کی تباہ شدہ عمارت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ واجد درانی اور پولیس کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکلستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کمیرون منٹر نے سی آئی ڈی بم دھماکے مین شہید ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ آئی جی سندھ واجد درانی نے کمیرون منٹر کا شکریہ ادا کیا۔