تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:10

کراچی آنیوالی تمام ٹرینیں دس سے بارہ گھنٹے تاخیرکا شکار

آج نیوز - کراچی آنیوالی تمام ٹرینیں دس سے بارہ گھنٹے تاخیرکا شکارہیں۔ کراچی سے جانے والی شاہ رکن عالم ایکسپریس کو معطل کردیا گیا۔ہزارہ ایکسپریس نے گزشتہ رات گیارہ بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا مگر وہ آج دن بارہ بجے کے بعد پہنچے گی۔ زکریا ایکسپریس بھی چار گھنٹے تاخیرکا شکار ہے۔ جبکہ شاہ رکن عالم ایکسپرس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس بھی چار گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ خیبر میل صبح چھ بجے کے بجائے دوپہر سوا ایک بجے، قراقرم صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے دوپہر دو بجے ،پاکستان ایکسپریس صبح آٹھ بجے کے بجائے ڈھائی بجے اور ملت ایکسپریس بھی تاخیر کے باعث سوا دو بجے کراچی پہنچے گی۔ ٹرینوں میں لائٹ اورپانی کی سہولتیں میسرنہیں جس سے مسافرشدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.