29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:14
اجمل قصاب نے سزائے موت بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
آج نیوز - ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار اجمل قصاب نے سزائے موت بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔ ممبئی کی عدالت نے گذشتہ سال مئی میں اجمل قصاب کو حملوں کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اجمل قصاب کی اپیل مسترد کرکے سزائے موت برقرار رکھی تھی اب اجمل قصاب نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نظر ثانی کی اپیل جیل حکام کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل خارج ہونے کی صورت میں اجمل قصاب بھارتی صدر سے معافی کی درخواست دائر کرسکتا ہے۔