تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:31

ورلڈ ریکارڈ ہولڈرجمیکا کے یوسین ،ڈ ائمنڈ ایتھلیٹک لیگکے لئے تیاریوں میں مصروف

آج نیوز - #ورلڈ ریکارڈ ہولڈرجمیکا کے یوسین بولٹ اسٹاک ہوم میں ہونے والی ڈائمنڈ ایتھلیٹک لیگ کی دو سو میٹر ریس کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ ایتھلٹیک چیمپئین شپ جمعے کو اسٹاک ہوم میں ہوگی۔ جمیکا کے یوسین بولٹ چیمپئین شپ کی دو سو میٹر ریس میں حصہ لیں گے۔ بولٹ کو سوئیڈن میں اس قبل ہونے والی دو ریسوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بولٹ نے اسٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریس کے لئے وہ بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں انہیں امید ہے کہ وہ سوئیڈش سرزمین پر پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ میں بہت پر اعتماد محسوس کررہا ہوں۔ میری تیاری بہترین ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اسٹاک ہوم میں بہت تیز دوڑ لگاوں گا بس مجھے اپنے اسٹارٹ کے اوپر تھوڑا کام کرنا ہوگا ویسے ٹیکنیکلی میں کافی مضبوط ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.