29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:29
حنا ربانی کھر کی وزیراعظم سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے۔ وزیراعظم ہاوس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مزاکرات کا تسلسل دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ مسائل کے حل میں مدد دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا اقدام ہے کہ مزاکرات سے دونوں ممالک کو جموں و کشمیر سمیت تمام ایشوز پر ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں بھارتی وزیراعظم جلد پاکستان کو دورہ کریں گے۔ حنا ربانی کھر نے وزیراعظم کو اپنے دورہ بھارت اور بھارتی قیادت سے ہو نے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔