29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:4
کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ، سات افرادجاں بحق
آج نیوز - کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سات افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق ایران جانے والے مسافر سریاب روڈ پر بسوں کے اڈے کی انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش وہاں آ کر رکے اور انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو کلاشنکوف اور پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سید ضیغم عباس سید عون رضا عارف حسین قلب عباس عصمت اللہ معاز اللہ اور عبدالنبی موقعے پر جاں بحق ہو ئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فرقہ وارانہ دہشتگردی کا واقعہ ہے کیونکہ ایران جانے والے ان افراد میں اکثریت اہل تشیع زائدین کی تھی وہ زیارتوں کیلئے زاہدان جارہے تھے واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اہل تشیع اور ہزارہ قبیلہ کے درجنوں افراد گزشتہ چند ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔