تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:52

حکومت سپریم کورٹ کے اندر بلی اور باہر چیتا بنی ہوئی ہے،عاصمہ

آج نیوز - سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ کا فیصلہ غلط ہو یا صحیح حکومت کو عمل درآمد کرنا چاہیے،حکومت سپریم کورٹ کے اندر بلی اور باہر چیتا بنی ہوئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کی محاذ آرائی میں وکلا جوش سے نہیں ہوش سے کام لیں گے۔ سرکارسمجھ لے کے اگرعدالتی فیصلہ پرعملدرآمد نہ ہوا تولاقانونیت راج کرے گی۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وہ کسی جج کی بی ٹیم نہیں۔ کسی جج حتیٰ کے سپریم کورٹ کے جج کو بھی کسی کو ریلیف دینے کا اختیار نہیں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے اندر بلی اور باہر چیتا بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء سرکاری آواز ہیں اور نہ ہی عدلیہ کے پیچھے ہیں۔عاصمہ جہانگیر نے واضح کیا کہ ایک شخص کے نامزد جج کو نہیں مانیں گے خواہ وہ فرشتہ ہی کیوں نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.