تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:6

سردار محمد یعقوب خان آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب

آج نیوز - پیپلز پارٹی کے حاجی سردار محمد یعقوب خان بھاری اکثریت سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے۔ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہوئی۔ صبح گیارہ بجے شروع ہونے والی پولنگ تین بجے تک جاری رہی۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل و قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے والوں میں وزیر برائے امور کشمیر میاں منظور وٹو بھی شامل تھے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق حاجی سردار یعقوب چالیس ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مخالف امیدوار خان بہادر خان نے گیارہ ووٹ حاصل کئے۔ سردار یعقوب کو پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس ، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے ووٹ دیئے،آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر پچیس اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.